0
Wednesday 28 Jun 2017 09:56

ایڈہاک ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے، مرتضیٰ گیلانی

ایڈہاک ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے، مرتضیٰ گیلانی
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس مظفرآباد کے صدر پیر غلام مرتضیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان نے اسمبلی میں عوامی مسائل اٹھا کر دل جیت لئے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں اساتذہ کو ٹائم سکیل دیا گیا، اب حکومت اسے ختم کرنا چاہتی ہے، ہم کسی صورت میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ایڈ ہاک ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ این ٹی ایس کے نام پر ایک غیر سرکاری تنظیم سرکاری ملازمین بھرتی کر رہی ہے۔ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور لڑتی رہے گی۔ بجٹ میں نوجوانوں کیلئے کوئی بھی ریلیف نظر نہیں آتا۔ مسلم کانفرنس عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 649043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش