QR CodeQR Code

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

28 Jun 2017 11:00

زلزلہ پیما مرکز کیمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3، جبکہ گہرائی 213 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز افغانستان اور ہندوکش ریجن تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پشاور، چترال، دیر اور ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگ گھروں سے نکل کر آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3، جبکہ گہرائی 213 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور ہندوکش ریجن تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 649073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649073/پشاور-سمیت-خیبر-پختونخوا-کے-کئی-اضلاع-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org