QR CodeQR Code

خیبر پی کے میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

28 Jun 2017 11:21

پی ڈی ایم اے کیجانب سے پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، چترال، شانگلہ، سوات، مانسہرہ اور کوہستان کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں 1700 پر رابطہ کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پرونسل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے متعدد اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، چترال، شانگلہ، سوات، مانسہرہ اور کوہستان کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کی گئی ہے، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 649085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649085/خیبر-پی-کے-میں-طوفانی-بارشوں-کی-پیشنگوئی-متعلقہ-اداروں-کو-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org