0
Wednesday 28 Jun 2017 17:57
ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں، فرقے یا مسلک سے قطع نظر تمام شہید اور زخمی ہمارے لئے برابر ہیں

سانحہ پاراچنار کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

دشمن اب ہمیں تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد فرقہ واریت کے ذریعے وار کر رہا ہے۔
سانحہ پاراچنار کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ سانحہ پاراچنار کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جارہ کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں، جس میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سانحہ پاراچنار کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سانحہ پارا چنار کے متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے گی۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہر شہید اور زخمی ہمارے لئے برابر ہے، ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں، جو ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا احترام کرتے ہیں، دشمن اب ہمیں تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد فرقہ واریت کے ذریعے وار کر رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے اور ہم سب کو اس کا ادراک ہونا چاہیئے، فاٹا سمیت ملک بھر میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر دوبارہ بگڑنے نہیں دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 649190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش