QR CodeQR Code

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یہاں آکر ہمارے دل جیت لئے

مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا، علامہ فدا مظاہری

28 Jun 2017 22:29

مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام کا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آپ (علامہ راجہ ناصر عباس) کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپکی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے اس اتحاد و اتفاق کی فضاء کو برقرار رکھیں گے اور دہشتگردی کیخلاف پرامن طریقہ سے اپنی مظلومیت کی آواز بلند کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے معروف عالم دین اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا ہے کہ پاراچنار کے عوام محب وطن ہیں اور صرف امن کی خاطر احتجاج کر رہے ہیں، ہمیں امن چاہئے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یہاں آکر ہمارے دل جیت لئے ہیں، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے اس اتحاد و اتفاق کی فضاء کو برقرار رکھیں گے اور دہشتگردی کیخلاف پرامن طریقہ سے اپنی مظلومیت کی آواز بلند کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاراچنار میں جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اتنے سانحات پاراچنار میں ہوچکے ہیں، لیکن حکومت نے ہمارے کسی قاتل کو نہیں پکڑا، پاراچنار کے عوام اپنا اور اپنے علاقہ کا تحفظ چاہتے ہیں، ہم محب وطن ہیں اور ہمیں اپنی اس حب الوطنی کی سزاء دی جا رہی ہے۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 649199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649199/مطالبات-کی-منظوری-تک-ہمارا-احتجاج-جاری-رہیگا-علامہ-فدا-مظاہری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org