0
Wednesday 28 Jun 2017 19:19

ڈی آئی خان میں اضافی لوڈشیڈنگ، مظاہرین نے وپڈا دفتر نذرِ آتش کر دیا

ڈی آئی خان میں اضافی لوڈشیڈنگ، مظاہرین نے وپڈا دفتر نذرِ آتش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے پنیالہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے واپڈا کے دفتر کو نذر آتش کر دیا۔ آج دوپہر مظاہرین نے پنیالہ کی مرکزی سڑک کچھ دیر کے لئے بلاک کر دی تھی، جس کے بعد سب نے ملکر واپڈا دفتر پر دھاوا بول دیا اور دفتر کو آگ لگا دی۔ واپڈا اہلکاروں کے مطابق آگ کے باعث دفتر کا قیمتی ریکارڈ و دیگر ساز و سامان جل کر خاک ہوگیا ہے۔ ادھر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں لوڈشیڈنگ روزانہ 18 گھنٹے سے بڑھ گئی ہے اور جب بجلی آتی بھی ہے تو وولٹیج کم ہونے کے باعث ان کے پنکھے تک چلنے سے معذور ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سارا مہینہ وہ بغیر بجلی کے گزار چکے، اب عید کے دوران بھی وہی شیڈول برقرار رکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے عوام کے مسائل کی جان عدم توجہی پر مولانا فضل الرحمٰن اور ایم این اے داور کنڈی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر میاں عادل، ڈی پی او عبد الصبور اور واپڈا حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 649205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش