0
Wednesday 28 Jun 2017 19:39

پاراچنار، علامہ راجہ ناصر عباس کی شہداء کے بچوں اور علامہ فدا مظاہری سے ملاقات

پاراچنار، علامہ راجہ ناصر عباس کی شہداء کے بچوں اور علامہ فدا مظاہری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دورہ پاراچنار کے دوسرے روز مرکزی جامع مسجد گئے، جہاں انہوں نے مرکزی پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری اور حالیہ سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، علامہ سید عبدالحسین، علامہ جہانزیب جعفری اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ علامہ فدا حسین مظاہری نے پاراچنار پہنچنے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ہم دھرنے کے مطالبات کو من و عن نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ انشاء اللہ اس دھرنے کی کامیابی تک میدان میں حاضر رہیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کے بچوں سے بات چیت کی اور انہیں پیار دیا۔
خبر کا کوڈ : 649212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب