QR CodeQR Code

علاقہ بنگش کے علمائے کرام کا وفد بھی پاراچنار پہنچ گیا

28 Jun 2017 20:19

علامہ خورشید انور جوادی کی قیادت میں وفد نے احتجاجی دھرنے شرکت کی اور پاراچنار کے عوام کو حالیہ سانحہ کے حوالے سے تعزیت پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ علاقہ بنگش کے علمائے کرام پر مشتمل ایک وفد علامہ خورشید انور جوادی کی قیادت میں پاراچنار پہنچ گیا، وفد نے احتجاجی دھرنے شرکت کی اور پاراچنار کے عوام کو حالیہ سانحہ کے حوالے سے تعزیت پیش کی۔ علاوہ ازیں وفد نے سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی سے بھیی ملاقات کی۔ وفد نے علاقہ بنگش کے عوام کی طرف سے تعزیت و تسلیت پیش کی اور نوجوانان پاراچنار کے دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ علامہ خورشید جوادی کا کہنا تھا کہ ہم پاراچنار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 649215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649215/علاقہ-بنگش-کے-علمائے-کرام-کا-وفد-بھی-پاراچنار-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org