0
Wednesday 28 Jun 2017 21:23

علامہ ساجد نقوی کے حکم پر سانحہ پاراچنار کیخلاف 30 جون کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، یعقوب شہباز

علامہ ساجد نقوی کے حکم پر سانحہ پاراچنار کیخلاف 30 جون کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاراچنار اور کوئٹہ کہ سانحات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہیں، دہشت گردوں کے ان بزدل حملوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے ہرگز کم نہیں ہونگے، دہشت گرد یہ سوچ رہے ہیں کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے وہ بچ جائیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے، ملک بھر میں دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف بے رحم آپریشن کا آغاز کیا جائے، کیونکہ دہشت گردوں کی کمین گاہیں اور نرسریاں اب بھی ملک بھر میں موجود ہیں، دہشت گرد مسلسل پاراچنار اور ملک کے دیگر مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں دہشت گردوں کے آگے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے ناکام ہوگئے ہیں، اگر سیکیورٹی کی یہی صورتحال رہی تو آپریشن ردالفساد جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے کہیں وہ ناکام نہ ہوجائے، اعلی حکام اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے حقائق کی بنیاد پر دہشت گردوں کی شناسی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کریں۔

یعقوب شہباز کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور آرمی چیف قمر باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں قیام امن کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور اس واقعے میں اور اس سے پہلے بھی جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عبرتناک سزائیں دی جائیں، تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔ یعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر سانحہ پاراچنار اور سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعے کے خلاف جمعہ 30 جون کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائیں گی جب کہ مرکزی مظاہرہ کراچی میں کیا جائے گا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 649229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش