0
Wednesday 28 Jun 2017 23:00

آج کا پاکستان استعماری طاقتوں کے ایجنڈوں پر چل رہا ہے، سید سرفراز نقوی

آج کا پاکستان استعماری طاقتوں کے ایجنڈوں پر چل رہا ہے، سید سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ حکمران اس ملت کیساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں جس نے پاکستان بنایا تھا، آج کا پاکستان استعماری طاقتوں کے ایجنڈوں پر چل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاراچنار دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے عوام کا قصور یہی ہے کہ یہ پاکستان کی سرحدوں کے بغیر تنخواہ کے محافظ ہیں، پاراچنار کے عوام حقیقی اسلام کے پرچم کو سربلند کئے ہوئے ہیں، حکمران اس ملت کیساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں جس نے پاکستان بنایا تھا، جب تک ہماری سانسیں چل رہی ہیں ہم اس وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم احمد پور شرقیہ میں جل کر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے پاس تو گئے لیکن یہاں مظلوم لوگوں کی فریاد سننے نہیں آئے، کیونکہ نہ ان کی اپنی کوئی خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی داخلہ پالیسی ہے، اس ملک کی تمام پالیسیاں باہر بیٹھے لوگ تشکیل دے رہے ہیں۔ ہم علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، آج کا پاکستان استعماری طاقتوں کے ایجنڈوں پر چل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 649242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش