0
Wednesday 28 Jun 2017 23:11

سانحہ پاراچنار، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں پر فرقہ واریت پھیلانے کا الزام، وزیر داخلہ کا کارروائی کا حکم

سانحہ پاراچنار، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں پر فرقہ واریت پھیلانے کا الزام، وزیر داخلہ کا کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر داخلہ نے سانحہ پاراچنار کے بعد سوشل میڈیا پر حکومت مخالف اور ایف سی پر تنقید کے بعد اس کارروائی کا کہا ہے اور جان بوجھ کر اسے فرقہ واریت کا نام دیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک کے دوست نہیں۔ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ایسے مذموم ایجنڈے کے پیچھے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، قومی اتحاد، یگانیت اور ہم آہنگی کی آج جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام فقہوں کے علمائے کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف آواز اٹھائیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ تشدد پاکستان کے لئے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا دہشت گردی کا عفریت ملک کے لیے نقصاندہ ہے۔ وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تمام مسالک کے علمائے گرام کی مشاورت سے اس سلسلے میں مشترکہ آواز اٹھانے اور اس روش کی فوری روک تھام کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 649248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش