QR CodeQR Code

کراچی، گجر نالہ سمیت دیگر نالوں میں صفائی شروع نہ ہونے سے شہریوں میں تشویش

28 Jun 2017 23:59

مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تو جگہ جگہ گندگی پھیل جائے گی، نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں کے دوران نقصان کا بھی خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تو کیا ہوگا، شہری سوچ سوچ کر پریشان ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نالوں میں کچرا جوں کا توں ہے اور کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تو جگہ جگہ گندگی پھیل جائے گی۔ شہری شکوہ کر رہے ہیں کہ گاڑیاں بھر کے کچرا نالوں میں پھینکا جا رہا ہے، نالے صاف کرنے کا کسی کو خیال نہیں۔ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں کے دوران نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ شہر سے گزرنے والے گجر نالہ سمیت دیگر نالوں میں صفائی شروع نہ ہونے سے شہریوں کو تشویش ہے۔


خبر کا کوڈ: 649267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649267/کراچی-گجر-نالہ-سمیت-دیگر-نالوں-میں-صفائی-شروع-نہ-ہونے-سے-شہریوں-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org