QR CodeQR Code

ایران کی طاقت خطے میں روز بروز بڑھ رہی ہے، اسرائیل اکیلے اسکا مقابلہ نہیں کرسکتا، سربراہ موساد

27 Jun 2017 08:24

اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے گذشتہ ہفتہ امریکی حکام کیساتھ ایک خفیہ اجلاس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی طاقت خطے میں روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے امریکی حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا، لہٰذا امریکہ کو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے موساد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ نے عبرانی زبان سائٹ "کان" کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے "موساد" کے سربراہ یوسی کوہن کا کہنا تھا اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے گذشتہ ہفتہ امریکی حکام کے ساتھ ایک خفیہ اجلاس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی طاقت خطے میں روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے امریکی حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا، لہٰذا امریکہ کو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 649294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649294/ایران-کی-طاقت-خطے-میں-روز-بروز-بڑھ-رہی-ہے-اسرائیل-اکیلے-اسکا-مقابلہ-نہیں-کرسکتا-سربراہ-موساد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org