0
Thursday 29 Jun 2017 13:48

سینیٹر رحمان ملک کو سکیورٹی فورسز نے پاراچنار جانے سے روکدیا

سینیٹر رحمان ملک کو سکیورٹی فورسز نے پاراچنار جانے سے روکدیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار دھرنے میں شریک ہونے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک پاراچنار جارہے تھے کہ ٹل کے مقام پر چیک پوسٹ پہ سکیورٹی فورسز نے ان کی گاڑی کو روک دیا اور سکیورٹی خدشات کا اظہار کرکے انہیں دھرنے میں شریک ہونے اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرنے سے روکدیا ہے۔ جس کے باعث رحمان ملک آگے کا سفر جاری نہیں رکھ پائے اور تاحال ٹل چیک پوسٹ پہ پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد سیاسی رہنماؤں نے شہداء کے ورثا اور مظاہرین سے اظہار یک جہتی کیلئے پاراچنار جانے کی خواہش ظاہر کی ہے مگر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا اور انہیں پاراچنار جانے سے روکدیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 649350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش