0
Thursday 29 Jun 2017 21:04

پیپلز پارٹی نے سانحہ پاراچنار پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

پیپلز پارٹی نے سانحہ پاراچنار پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ پاراچنار پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں پاراچنار میں مسلسل ہونے والے دہشتگرد حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرکے پاراچنار میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ پر بحث کرائی جائے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سانحہ پاراچنار کے متاثرین کو بھی آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ورثاء کو دیئے جانے والے معاوضے کے برابر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 649466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب