0
Friday 30 Jun 2017 00:55

پاکستان کو ایران سے نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل سے خطرہ ہے، نعیم الحق

پاکستان کو ایران سے نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل سے خطرہ ہے، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے سانحہ پارا چنار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں حائل مصلحت کی جڑ تک جانے کی ضرورت ہے۔ نفرتیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ کوئٹہ اور کراچی میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور اعلٰی صلاحیت یافتہ شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بعد پارا چنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ کون سے عناصر ہیں، جو بھائی کو بھائی سے لڑا رہے ہیں۔ ہم لوگ پارا چنار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس سانحہ کی مذمت کی اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ہم باور کرانے آئے ہیں کہ ہم پاراچنار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، موجودہ حکمران اصل مسائل کی جڑی ہیں، جب تک یہ موجود ہیں مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایران سے نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل سے خطرہ ہے۔ دہشتگردی کے واقعے پر حکومتی بےحسی قابل مذمت ہے۔ اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کے متاثرین سے امتیازی سلوک بند کرے۔
خبر کا کوڈ : 649521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش