QR CodeQR Code

رین ایمرجینسی پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

30 Jun 2017 02:14

سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث زیر آب آجانے والی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور ان کی تشہیر کو یقینی بنایا جائے، نشیبی علاقوں کی شاہراہوں پر سے پانی کی نکاسی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ رین ایمرجینسی پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث زیر آب آجانے والی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور ان کی تشہیر کو یقینی بنایا جائے، نشیبی علاقوں کی شاہراہوں پر سے پانی کی نکاسی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں، بارشوں کے پانی سے سڑکوں پر خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹاکر سڑکوں کو کلیئر کرنے کے اقدامات کئے جائیں، تمام ایس ایس پیز ٹریفک متعلقہ سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کا پابند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث جن سڑکوں پر ٹریفک دباؤ بڑھ رہا ہے انہیں باقاعدہ حکمت عملی کے تحت کم کیا جائے، بارشوں کے نتیجے میں خراب ہونیوالی گاڑیوں کے باعث متاثرہ شہریوں کی رہنمائی اور معاونت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک لائٹس سگنلز، چوراہوں، یو ٹرنز، ٹریفک جنکشنز وغیرہ پر ٹریفک ہولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک پولیس کنٹرول پر تمام سڑکوں پر ٹریفک صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی جائے، ٹریفک ہیلپ لائن رہنما 1915 سے شہریوں کی رہنمائی کے عمل کو مذید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 649532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649532/رین-ایمرجینسی-پلان-پر-اس-کی-روح-کے-مطابق-عمل-درآمد-کو-یقینی-بنایا-جائے-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org