QR CodeQR Code

بھارت کے موجودہ حالات سے بہت دکھی ہوں، نریندر مودی

30 Jun 2017 09:55

گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گاؤ رکشا کے نام پر کسی کو مارنا درست ہے، ملک کو عدم تشدد کے راستے پر چلنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گاؤ رکشا کے نام پر کسی کو مارنا درست نہیں ہے، بلکہ ملک کو عدم تشدد کے راستے پر چلنا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے دو روزہ دورے پر مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم میں اس کے قیام کی صدی پوری ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر نریندر مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے خیالات سے ہمیں معاشرے میں موجود برائیوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کی خدمت کرنا مہاتما گاندھی نے ہی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گاندھی کو سمجھنا ہے تو گاندھی کے گرو شری راج چندر کی زندگی کے بارے میں لوگوں کو جاننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤ رکشا کے نام پر لوگوں کو مارنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں بھارت کے موجودہ حالات سے بہت دکھی ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ گاؤ رکشا کے نام پر کسی کو مارنا درست ہے، ملک کو عدم تشدد کے راستے پر چلنا ہوگا۔ نریندر مودی نے کہا کہ گاؤ رکشا کے نام پر قانون ہاتھ میں لینا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج چندر نے اپنی زندگی میں بہت کچھ گنوایا تھا۔ ہندوستان کے بعد مہاتما گاندھی کے نام پر سب سے زیادہ سڑکیں پوری دنیا میں نیدرلینڈ میں ہیں۔ دنیا کی کوئی بھی شخصیت گاندھی جی کو متاثر نہیں کر پائی سوائے شری راج چندر کے، گاندھی جی ان سے کافی متاثر تھے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو بھلانا بہت بڑی بھول ہے، عظیم لوگوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 649557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649557/بھارت-کے-موجودہ-حالات-سے-بہت-دکھی-ہوں-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org