0
Friday 30 Jun 2017 13:01

پاراچنار، لواحقین کے مطالبات یکم جولائی تک تسلیم نہ کئے گئے تو پشاور کو بلاک کر دینگے، عمر زئی

پاراچنار، لواحقین کے مطالبات یکم جولائی تک تسلیم نہ کئے گئے تو پشاور کو بلاک کر دینگے، عمر زئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر ارشد عمر زئی نے کہا ہے کہ پاراچنار میں دھرنا دینے والوں کے مطالبات اگر یکم جولائی تک تسلیم نہ کئے گئے، تو وہ پشاور شہر کو احتجاجاََ بلاک کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاراچنار شہر میں گذشتہ سات روز سے جاری دھرے سے اپنے خطاب میں کیا۔ قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی مشیر نے کہا کہ ان کی پارٹی اس ہولناک واقعے پر غمزدہ ہے اور احتجاج کرنے والوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی تک اگر مظاہرین کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو قومی وطن پارٹی احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار دھماکوں کے متاثرین کے ساتھ ملک کے دیگر حصوں کے متاثرین کی بھی امداد کی جائے۔ دوسری جانب ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاراچنار کے دورے پر آنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو پارا چنار ائیر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کے آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی بناء پر یہ اقدام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 649593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش