0
Friday 30 Jun 2017 14:26

سی ٹی ڈی کی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان سے 4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان  سے 4 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ ریجن میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاورمیں کاؤنٹرٹرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں نواب ڈیرہ روڈ پرکارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کارروائی میں 4 دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتارکیا گیا ایک دہشت گرد پنجاب کے علاقے بکھر جب کہ دیگر3 ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 2 دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹربھی برآمد ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 649602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش