0
Friday 30 Jun 2017 20:14

دفتر خارجہ میں افغان سرحدی امور، ٹرمپ مودی اعلامیے اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ

دفتر خارجہ میں افغان سرحدی امور، ٹرمپ مودی اعلامیے اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے جمعے کو دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جس میں ان کو پاک بھارت تعلقات، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور افغانستان سرحدی امور اور ٹرمپ مودی اعلامیے کے خطے پر اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور تمام ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرلز مختلف اہم امور پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے خطے کی سلامتی کی صورت حال اور پاکستان کی سفارتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جارحیت روکنے کی کوششوں پر بھی بریف کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی معاملات اور وزارت خارجہ کےاقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ افغان سرحد کےساتھ باڑ لگانےو سرحدی حفاظتی اقدامات اور مذاکراتی حکمت عملی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مشرق وسطی میں سعودی قطر تنازعہ اور پاکستان کی پوزیشن کےامور بھی زیرغور آئے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات، افغانستان کے ساتھ سرحدی معاملات، سعودی عرب قطر کے ساتھ تعلقات، مودی ٹرمپ اعلامیے کے خطے پر اثرات کے حوالے سے متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز نے بریفنگ دی۔ گزشتہ روز اس حوالے سے دفتر خارجہ میں اعلی افسران کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں تمام ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی اور وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ کے نکات پر غور کیا۔ بریفنگ کے بعد وزیراعظم نواز شریف دفتر خارجہ کو پاکستان کی سفارتی پالیسی پر گائیڈ لائنز بھی دیں۔
خبر کا کوڈ : 649687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش