QR CodeQR Code

مردان، ضلعی حکومت کیجانب سے غریب اور نادار طلباء کو 1، 1 لاکھ روپے قرضہ دینے کی منظوری

30 Jun 2017 20:46

ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ روپے کے یہ قرضے ان غریب اور نادار طلباء کو دیئے جائینگے جو ٹیکنیکل، میڈیکل یاد یگر پروفیشنل ڈگریز کیلئے سرکاری کالجز یا یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کی ضلعی حکومت نے میڈیکل اور ٹیکنیکل کالجز کے 100 غریب اور نادار طلباء کو ایک، ایک لاکھ روپے قرضہ دینے کی منظوری دیدی ہے، یہ منظوری آج ضلع کونسل کے بجٹ اجلاس میں دی گئی۔ اس موقع پر ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ روپے کے یہ قرضے ان غریب اور نادار طلباء کو دیئے جائیں گے جو ٹیکنیکل، میڈیکل یاد یگر پروفیشنل ڈگریز کیلئے سرکاری کالجز یا یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر طالبعلم کی غربت کا تعین اور حتمی فیصلہ متعلقہ یونین کونسل کے بلدیاتی نمائندے کریں گے۔ ضلع ناظم کا مزید کہنا تھا کہ ہر طالبعلم یہ قرضہ ملازمت شروع کرنے پر ادا کرے گا اور اس پر کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 649696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649696/مردان-ضلعی-حکومت-کیجانب-سے-غریب-اور-نادار-طلباء-کو-1-لاکھ-روپے-قرضہ-دینے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org