0
Friday 30 Jun 2017 22:47
ریمنڈ ڈیوس کے انکشافات نے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں

پاکستان نے امریکہ کا اتحادی بن کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، حافظ عاکف سعید

پاکستان نے امریکہ کا اتحادی بن کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، حافظ عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قران اکیڈمی لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی طاقتیں شیعہ سُنی اختلافات کو ہوا دے کر ملک میں کشت و خون کروانا چاہتی ہیں لیکن الحمدللہ عوام نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو ناکام بنایا ہے، گزشتہ دنوں پارا چنار میں ہونیوالی دہشتگردی بھی ان ہی کوششوں کا حصہ تھی۔ انہوں نے دشمن کے اِس خونی کھیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بھارتی وزیراعظم کے امریکہ کے دورہ پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود اسلام اور پاکستان کیخلاف سازش کر رہے ہیں، بھارت کو افغانستان میں فری ہینڈ دینے سے پاکستان میں بہت مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بن کر ہم نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری تھی، آج ہم اُسی کے نتائج بھگت رہے ہیں، ریمنڈ ڈیوس جو دو پاکستانیوں کا قاتل ہے اس نے زرداری، نواز شریف، حسین احمد حقانی اور جنرل پاشا کے بارے میں اپنی کتاب میں جو انکشافات کیے ہیں اس سے ساری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی غلامی نے ہمیں کیسے دن دکھائے ہیں، اب بھی وقت ہے کہ قوم اور حکمران راہ راست پر آ جائیں اور غیروں کی بجائے اللہ اور رسول(ص) کی غلامی اختیار کریں۔
خبر کا کوڈ : 649706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش