QR CodeQR Code

وقت کا تقاضا ہے کہ ہم فرقہ واریت اور لسانی تعصبات سے ملک کو بچائیں، حیدر عباس شیخ

30 Jun 2017 23:44

فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین فیصل آباد کے رہنماء حیدر عباس شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم فرقہ واریت اور لسانی تعصبات سے ملک کو بچائیں۔ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے تاکہ اس کے ذریعے پھیلنے والے فرقہ وارانہ مواد کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو منظم کریں۔


خبر کا کوڈ: 649723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649723/وقت-کا-تقاضا-ہے-کہ-ہم-فرقہ-واریت-اور-لسانی-تعصبات-سے-ملک-کو-بچائیں-حیدر-عباس-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org