0
Friday 30 Jun 2017 19:49

موصل کی آزادی پر ایرانی صدر کیجانب سے عراقی حکومت، عوام اور مراجعین کرام کو مبارکباد

موصل کی آزادی پر ایرانی صدر کیجانب سے عراقی حکومت، عوام اور مراجعین کرام کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی عراق کے شہر موصل کی داعش کے قبضے سے آزادی پر عراقی حکومت، عوام اور مراجعین کرام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے موصل کی آزادی کے بعد عراق کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی، صدر فواد معصوم اور وزیراعظم حیدر العبادی کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عراقی عوام کی کامیابی اور موصل کی آزادی نے ایک بار پھر سماج میں مذہبی قیادت اور شرعی فتووں کی اہمیت کو دنیا والوں کے سامنے اجاگر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ مایوسی اور بدامنی کے دور میں عراق کی دینی قیادت نے معاشرے میں امید کی کرن پیدا کی اور عوامی رضاکار فورس اور فوج کے اندر جارحیت کے خلاف جنگ کا حوصلہ پیدا کیا۔

عراق کے صدر فواد معصوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بلاوقفہ جنگ میں یہ عظیم کامیابی، عراقی عوامی، فوج کی انتھک کاوشوں اور ہمسایہ ملکوں کی معاونت کا نتیجہ ہے، جو داعش کے خوفناک سائے ختم اور اس کے حامیوں کی نابودی پر منتج ہوئی ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے نام اپنے پیغام میں ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے باہمی تعاون اور ہمسایہ ملکوں کی مدد سے حاصل ہونے والی یہ عظیم کامیابی دراصل اسلام کے نام پر انسانیت کا قتل عام کرنے والے مجرموں کے خلاف حقیقی جدوجہد کی نشانی ہے۔ ایرانی صدر کے پیغام میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراقی کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے اور پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 649728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش