QR CodeQR Code

افغانستان سے فوج کا انخلاء تیزی سے کیا گیا، جنگ کی ٹائم لائن نہیں دے سکتے، جیمز میٹس

30 Jun 2017 21:22

برسلز میں نیٹو کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شاید امریکo نے افغانستان سے فوج کا انخلا جلدی میں کیا اور تعداد کو بہت تیزی سے کم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی ٹائم لائن کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ نیٹو نے افغانستان کو خوف اور دہشتگردی سے آزادی دلانے کا عزم کر رکھا ہے۔ صورتحال کو ایسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔ اس موقع پر برطانوی وزیرِ دفاع نے کہا کہ افغانستان میں مزید ایک سو اہلکاروں کو بھجوایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا بہت تیزی سے کیا گیا تھا۔ نیٹو نے افغانستان کو خوف اور دہشت گردی سے آزادی دلانے کا عزم کر رکھا ہے۔ نیٹو ممالک کے دفاعی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرِ دفاع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ شاید ہم نے فوج کا انخلا بہت جلدی میں کیا ہے، تعداد کو بہت تیزی سے کم کر دیا ہے۔ جنرل میٹس کا کہنا تھا میں جنگ کی ٹائم لائن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ جنگ ایک ایسا عمل ہے، جس کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا نیٹو نے افغانستان کو خوف اور دہشت گردی سے آزادی دلانے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشت گردی سے آزادی کا یہ تقاضا ہے کہ آپ صورتحال کو ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع کا بیان نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے بیان سے بالکل متصادم ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان سے فوجوں کا انخلا بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 649754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649754/افغانستان-سے-فوج-کا-انخلاء-تیزی-کیا-گیا-جنگ-کی-ٹائم-لائن-نہیں-دے-سکتے-جیمز-میٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org