QR CodeQR Code

کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

1 Jul 2017 11:08

کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر بس کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں بریک فیل ہونے سے بس ٹنل ٹول پلازہ کے کیبن سے ٹکراتے ہوئے سڑک کے بیچ کھڑی دو موٹرکاروں پر الٹ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ٹرک ڈرائیور، اسکا بیٹا اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں بریک فیل ہونے سے بس ٹنل ٹول پلازہ کے کیبن سے ٹکراتے ہوئے سڑک کے بیچ کھڑی دو موٹرکاروں پر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جنت پور ولد امان اللہ سکنہ پشاور اسکا بیٹا دریا نور اور بھتیجا شیر محمد ولد لاہور خان اور لائق خان ولد رحمٰن گل ساکن پشاور موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر گاڑیوں میں سوار 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی شکار گاڑیوں کو تحویل میں لیکر تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 649821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649821/کوہاٹ-ٹنل-کے-قریب-ٹریفک-حادثہ-4-افراد-جاں-بحق-15-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org