0
Saturday 1 Jul 2017 16:57

جھالاوان کے خطے سے ہمارا خونی رشتہ وابستہ ہیں، جام کمال خان

جھالاوان کے خطے سے ہمارا خونی رشتہ وابستہ ہیں، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ جھالاوان کے خطے سے ہمارا خونی رشتہ وابستہ ہے۔ یہاں ہمارے قبیلے کی ذیلی شاخیں بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ ان کے مسائل کے حل کے لئے میں ذاتی طو ر پر ہر ممکن کوشش کرونگا اور عنقریب ضلع خضدار کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ان کے مسائل دریافت کرنے کیساتھ ساتھ انہیں منظم کرنے کی بھی کوشش کرونگا۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد تمام ذمہ داریاں میرے کاندھوں پر ہیں۔ سابق وزیراعلٰی جام محمد یوسف کے انتقال کے بعد جہاں سیاسی ذمہ داریاں میرے کاندھوں پر آگئیں، وہاں قبائلی امور کی ذمہ داریاں بھی میری ذمہ داری میں ہیں۔ یہاں آباد قبیلے کے لوگوں کے مسائل کو جاننے اور ان کے مسائل حل کرنے کی خاطر میں گنگو برادران کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے عنقریب ضلع کا دورہ کرونگا۔ قبیلے کے تمام معتبرین سے ملکر انہیں منظم کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ہمارے قبیلے کے لوگ خطہ جھالاوان میں خود کو کبھی اکیلا محسوس نہ کریں۔ کسی بھی مسئلے پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 649915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش