0
Saturday 1 Jul 2017 17:19

بلوچستان کے علاقے حب و گردونواح میں طوفانی بارشیں، 14 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے حب و گردونواح میں طوفانی بارشیں، 14 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جمعہ کی رات موسلا دھار طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے حب و گردونواح میں تباہی مچا دی اور ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر طغیانی آگئی۔ جسکے باعث پتھر کالونی، جنگی گوٹھ اور قریبی گوٹھوں میں لسبیلہ کینال میں شگاف پڑنے سے پانی داخل ہوگیا، جو 14 افراد کو بہہ کر لے گیا۔ جن میں سے 9 افراد کی لاشیں جمعہ کی شام تک نکال لی گئیں، جبکہ 5 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ایدھی ٹرسٹ لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق سیلابی ریلے کے نتیجے میں پتھر کالونی کے 14 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ایدھی کے رضا کاروں نے اطلاع ملتے ہی 9 افراد کی لاشوں کو پی ایچ ای کے تالابوں سے نکال کر بقیہ 5 لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں حب شہر کے وسط سے گزرنے والے گندے پانی کے بیروٹ نالے میں طغیانی کے باعث متعدد گھر منہدم ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 649932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش