0
Sunday 2 Jul 2017 10:56

شراب و منشیات سم قاتل کی طرح ہمارے معاشرے کو برباد کر رہی ہے، غلام رسول حامی

شراب و منشیات سم قاتل کی طرح ہمارے معاشرے کو برباد کر رہی ہے، غلام رسول حامی
اسلام ٹائمز۔ دنیا میں اسلامی اقداروں کو پامال کرنے والے جمہوریت کے علم بردار سفاکیت اور تشدد کے تمام تر ہتھکنڈوں کو بروئے کار لاکر اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ اسلامی اقدار کو مٹا کر ہی دم لیں گیں۔ ان باتوں کا اظہار مرکزی جامع مسجد شریف دراس میں کاروان اسلامی کے امیر مولانا غلام رسول حامی نے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن یہ نام نہاد جمہوری دعویداروں کی محظ ایک بھول ہے کہ وہ اس ناپاک سازش کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تواریخ گواہ ہے کہ جن لوگوں نے بھی اسلام مخالف سوچ کو اپنا بنیادی منشور بنا کر اسلام اور صالحین کے نظام کو مٹانے کی مذموم کوشش کی گئی وہ دراصل برے عاقبت کا شکار ہوکر اپنی ناقص سوچ کے ساتھ دنیا سے ناپید ہوئے۔

مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اتنے مصائب اور تکالیف کے باوجود ریاست جموں و کشمیر کے لوگ اور عالم دنیا میں حالات سے متاثرہ مسلمان ایک بار پھر حق کی سربلندی کے لئے انتھک کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا شراب و منشیات سم قاتل کی طرح ہمارے معاشرے کو برباد کر رہی ہے تاہم مسلمانوں کی غفلت شعاری کا یہ نتیجہ ہے کہ ریاست کے طول و عرض میں دن بدن شراب و منشیات بڑھنا انتہائی خطرناک عمل ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراس کرگل اور لہہ میں بھی شراب اور منشیات کا کاروبار زوروں سے جاری ہے، جس کے خاتمے کے لئے کاروان اسلامی کے دئے گئے منشیات مخالف مہم کو گھر گھر پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 650010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش