0
Saturday 1 Jul 2017 23:13

سعودی حکومت کیجانب سے جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ اقتدار نقوی

سعودی حکومت کیجانب سے جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی 8 شوال 3 جولائی کو عالمی یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر تقی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آل سعود حکومت کی جانب سے 8 شوال کو جنت البقیع میں صحابہ کرام، اُمہات المومنین اور آئمہ اطہار کی قبور کو مسمار کرادیا گیا تھا، جس کے بعد 8 شوال کو دنیا بھر میں آل سعود کی اس اسلام دشمن حرکت کے خلاف یوم احتجاج منایا جاتا ہے، علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ 8 شوال 3 جولائی کو ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، احتجاجی مظاہرے میں دیگر جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے صحابہ کرام، اُمہات المومنین اور آئمہ اطہار کی قبور کو مسمار کرانا عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، ان مقدس ہستیوں کی قبور مسلمانوں کے لیے مرکز ہدایت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 650029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش