QR CodeQR Code

10 جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا، فواد چوہدری

1 Jul 2017 23:32

اپنے ردعمل میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جی کی طرح ایس ای سی پی کے چیئرمین بھی غیرمستقل ہیں جبکہ شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیر مستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنا رکھا ہے


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے امید ہے کہ 10 جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جبکہ شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیرمستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنا رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اطلاعات باعث تشویش ہیں، ہمیں پہلے دن سے خدشہ تھا کہ وزیر اعظم خود کو بچانے کیلئے حکومتی اداروں کا غلط استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جی کی طرح ایس ای سی پی کے چیئرمین بھی غیرمستقل ہیں جبکہ شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیر مستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنا رکھا ہے لیکن اس سب کے باوجود امید ہے دس جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 650032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650032/10-جولائی-تک-دودھ-کا-اور-پانی-ہو-جائیگا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org