QR CodeQR Code

بندوق کی نوک پر انتخاب جیتنے والوں کی نیند اڑ چکی ہے، سعید غنی

2 Jul 2017 09:06

پی ایس 114 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی پہ پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حلقے میں 66 بلدیاتی نشستوں پر پی ٹی آئی کا ایک کونسلر ہے، جبکہ میں پی ایس 114 کا واحد امیدوار ہوں جو مقامی ہوں، حلقہ 114 سے جو وزیر بنا پھر حلقے والے اسے ڈھونڈتے رہے، جبکہ گزشتہ 30 سال سے ایم کیو ایم اورن لیگ حلقہ 114 سے جیتتی آئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر انتخابات جیتنے والوں کی نیند اڑ چکی ہے، پیسے کا استعمال بھی پی ٹی آئی کو شکست سے نہیں بچا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی پی ایس 114 میں کارنر میٹنگ سے سعید غنی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حلقے میں 66 بلدیاتی نشستوں پر پی ٹی آئی کا ایک کونسلر ہے، جبکہ میں پی ایس 114 کا واحد امیدوار ہوں جو مقامی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ 114 سے جو وزیر بنا پھر حلقے والے اسے ڈھونڈتے رہے، جبکہ گزشتہ 30 سال سے ایم کیو ایم اور ن لیگ حلقہ 114 سے جیتتی آئیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 650076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650076/بندوق-کی-نوک-پر-انتخاب-جیتنے-والوں-نیند-اڑ-چکی-ہے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org