0
Sunday 2 Jul 2017 17:03

کراچی میں آج بھی موسم ابر آلود اور خوشگوار

کراچی میں آج بھی موسم ابر آلود اور خوشگوار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج بھی موسم ابر آلود اور سمندری ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے چھٹی کے دن بھرپور انداز میں تفریح کرنے کی غرض سے ساحل سمندر کا رخ کر لیا ہے، دوسری جانب کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی کئی سڑکوں کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے، 3 روز گزرنے کے بعد بھی مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ تو تھم گیا ہے، لیکن کالے بادلوں اور سمندر سے چلنے والی ہواؤں نے گرمی کو بھگا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور دن بھر 18 سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرے گا۔

چھٹی کے روز ابر آلود موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے کراچی والوں کی بڑی تعداد سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹھٹھہ کے قریب واقع کلری جھیل کا رخ کر لیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی سڑکیں ایک بارش بھی برداشت نہیں کر سکی ہیں، کئی مقامات پر ان سڑکوں کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے، جبکہ نالوں کی صفائی کے دعوے بھی بارش کے پانی میں بہہ گئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام تر دعوؤں کے باوجود 3 روز گزرنے کے بعد بھی مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔
خبر کا کوڈ : 650233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش