QR CodeQR Code

صوابی، عام تعطیلات کے باوجود سکول پڑھنے کیلئے آنیوالا بچہ گرمی کے باعث جاں بحق

2 Jul 2017 19:20

سکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہدایات ملی تھیں کہ چھٹیوں میں بھی بچوں کو سکول طلب کرکے انکے ہوم ورک چیک کئے جائینگے۔ آج انہی ہدایات کی روشنی میں بچوں کو سکول بلایا گیا تھا، جہاں بے تحاشہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں عام تعطیلات کے باوجود سکول آنے والا بچہ گرمی کے باعث دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق برمولی پرائمری سکول میں پہلی جماعت کا طالبعلم عالم خیام آج گرمی کی شدت کے باعث بیہوش اور بعدازاں بیہوشی کی حالت میں فوت ہوگیا۔ سکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن افسر کی جانب سے انہیں ہدایات ملی تھیں کہ چھٹیوں میں بھی بچوں کو سکول طلب کرکے ان کے ہوم ورک چیک کئے جائیں گے۔ اساتذہ کے مطابق آج انہی ہدایات کی روشنی میں بچوں کو سکول بلایا گیا تھا، جہاں بے تحاشہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حبس کیوجہ سے دیگر متعدد بچوں کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی تھی۔ ادھر مقامی لوگوں نے چھٹیوں میں بچوں کی سکول حاضری کے فیصلے پر ڈپٹی کمشنر اور ایجوکیشن افسر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالم خیام کی موت اسی غلط پالیسی کیوجہ سے ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 650275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650275/صوابی-عام-تعطیلات-کے-باوجود-سکول-پڑھنے-کیلئے-آنیوالا-بچہ-گرمی-باعث-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org