QR CodeQR Code

یوم انہدام جنت البقیع، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کل ملتان میں ریلی نکالی جائیگی

2 Jul 2017 20:28

سہ پہر پانچ بجے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملتان میں کل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کل 3 جولائی بروز سوموار بمطابق 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں آل سعود کے مظالم اور جنت البقیع کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اس حوالے سے ملتان میں سہ پہر پانچ  بجے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 650286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650286/یوم-انہدام-جنت-البقیع-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-کل-ملتان-میں-ریلی-نکالی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org