QR CodeQR Code

بحرین،800 سے زیادہ افراد گرفتار، 14 سال سے کم عمر کے 14 بچوں سمیت 24 بچے گرفتار، 200 کے قریب سعودی عرب منتقل

13 Apr 2011 14:25

اسلام ٹائمز:سعودی، کویتی نیز خلیفی جابر فورسز نے اہم بحرینی راہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ گذشتہ جمعے سے شروع کیا ہے۔ اکثر راہنماؤں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق 200 سے زائد بحرینی سیاسی قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے


ریاض:اسلام ٹائمز۔ بحرین میں بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود کی قابض و جارح فورسز نے 24 بحرینی بچوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے 14 کی عمریں 14 سال سے کم ہیں۔ ابنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے اب تک 800 سے بھی زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن مین 25 خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ معلوم ہوا ہے کہ سعودی اور خلیفی فورسز نے 24 بچوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ان بچوں میں سے 14 افراد کی عمریں 14 برس سے بھی کم ہیں۔
واضح رہے سعودی، کویتی نیز خلیفی جابر فورسز نے اہم بحرینی راہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ گذشتہ جمعے سے شروع کیا ہے۔ اکثر راہنماؤں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق 200 سے زائد بحرینی سیاسی قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آل خلیفہ خاندان بچوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اسرائیلیوں کی مانند مقامی بچوں کو خاص طور پر نشانہ بناتا آیا ہے اور آل خلیفہ کی جیلوں میں ایسے نوجوان بھی موجود ہیں جنہیں بچپن میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب "عمر قید" کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
واضح رہے، بحرین خلیج فارس میں امریکا کا اتحادی اور اس کے مفادات کا اہم پاسبان ہے اور امریکہ کو ہوائی اڈہ فراہم کرنے والے ممالک کی صف میں یہ بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 65030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65030/بحرین-800-سے-زیادہ-افراد-گرفتار-14-سال-کم-عمر-کے-بچوں-سمیت-24-بچے-200-قریب-سعودی-عرب-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org