0
Sunday 2 Jul 2017 23:30

پنجاب حکومت سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنا بند کرے، ثروت اعجاز قادری

پنجاب حکومت سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنا بند کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز حکومت عوامی مسائل حل کرے، سیاست نہ کرے، پانامہ کیس اپنے آخری مراحل میں ہے، جلد پتہ چل جائیگا کہ کرپشن میں کون ملوث ہیں، آئین کا پورے ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں استعمال چاہتے ہیں، پنجاب حکومت سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنا بند کرے، جمشید دستی سے جیل میں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے، پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صوبائی رہنماء محمد زاہد حبیب قادری پر خود ساختہ قتل کا مقدمہ فوری ختم کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب گوجرانوالہ میں قتل کے کیس میں زاہد حبیب قادری کا جھوٹا نام درج کرنے کا نوٹس لیں، زاہد حبیب قادری کو فی الفور رہا کیا جائے، زاہد حبیب قادری کی رہائی کیلئے جمہوری اور قانونی ہر طریقہ استعمال کرینگے، جو ہمیں آئین اجازت دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے صوبائی رہنماء محمد زاہد حبیب قادری کا نام قتل کے مقدمے میں درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ زاہد حبیب قادری کو قتل کے مقدمہ میں بغیر تحقیقات کے ملوث کرنا جانبداری اور انصاف کا قتل کرنے کے مترادف ہے، پولیس انصاف کی بجائے بااثر افراد کے ساتھ ملکر یک طرفہ اور جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیاسی حریفوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، پولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے اوچھے اور انصاف کے منافی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس گردی اور غیر سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرے ہمیں احتجاج کی کال دینے پر مجبور نہیں کیا جائے۔ انہوں ننے مزید کہا کہ ہم عوامی حقوق کے حصول آئنی و جمہوری جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، زاہد حبیب قادری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں، قانونی طور پر کسی کو بھی انصاف کی دھجیاں بکھیرنے نہیں دینگے، پاکستان سنی تحریک انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
خبر کا کوڈ : 650308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش