QR CodeQR Code

برطانوی ایجنسی ایم آئی 6 کے سابق سربراہ نے ٹرمپ کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

3 Jul 2017 08:54

اسرائیل میں ہونیوالی سالانہ ہرزلیا (Herzliya)سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سر جان کا کہنا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر سخت تحفظات کا شکار ہوں، وہ جس طرح ممالک اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسیاں اپنا رہے ہیں یہ مستقبل میں دنیا کی سلامتی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کریں گی اور کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر میں اُن کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔ دنیا بھر میں ان کیخلاف سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا اور انہیں دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا۔ اب برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے ایک سابق سربراہ نے بھی اس امر کی تصدیق کر دی ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق سر جان سیورز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت دنیا کی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اسرائیل میں ہونیوالی سالانہ ہرزلیا (Herzliya)سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سر جان کا کہنا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر سخت تحفظات کا شکار ہوں، وہ جس طرح ممالک اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسیاں اپنا رہے ہیں یہ مستقبل میں دنیا کی سلامتی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کریں گی اور کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت انتہائی کڑے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں امریکہ کو یورپی و مشرق وسطیٰ کے ممالک کیساتھ اپنا اتحاد بنائے رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں اس کیخلاف ہیں۔ سرجان نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کے تنازعے میں بھی امریکہ کوئی واضح پوزیشن نہیں اپنا سکا، ایسا رویہ عالمی امن کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 650327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650327/برطانوی-ایجنسی-ایم-ا-ئی-6-کے-سابق-سربراہ-نے-ٹرمپ-کو-دنیا-کیلئے-خطرہ-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org