0
Monday 3 Jul 2017 12:45

اپنی اڑھائی سالہ حکومتی کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں، نیشنل پارٹی

اپنی اڑھائی سالہ حکومتی کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں، نیشنل پارٹی
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ اور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے قومی حقوق کی ضامن اور بلوچ قوم کی شناخت اور بقاء کی محافظ ہے۔ نیشنل پارٹی کو دیگر جماعتوں سے سبقت اس لئے حاصل ہے کہ نیشنل پارٹی نے کبھی عوام سے دھوکہ نہیں کیا ہے، بلکہ ہمیشہ اپنے عوام کے شانہ بشانہ رہ کر انکے دکھ درد میں شریک رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی اپنے اڑھائی سالہ دور وزارت اعلٰی اور حکومت کا حصہ بننے کی تمام تر تفصیلات بلوچستان کے عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ بلوچستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل پارٹی کو صرف اڑھائی سال کیلئے وزارت اعلٰی کا عہدہ دیا گیا۔ جنہوں نے اپنے اڑھائی سال کے مختصر وقت میں بلوچستان کی تباہ صورتحال پر قابو پاکر بلوچستان کے قومی اداروں کو بحال کرکے بلوچستان کو استحکام اور امن کی طرف راغب کیا۔ نیشنل پارٹی اور بلوچستان کے عوام ان سے سوال کرتے ہیں، جو 70 سال سے بلوچستان کے اقتدار کے منصب پر باری باری براجمان رہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کو کیا دیا ہے۔ کیا وہ اپنے دور کی بدامنی، جہالت، بے روزگاری، لوٹ مار، شاہراہوں پر قتل عام اور غنڈہ ٹیکس وصولی کو بھول گئے ہیں۔؟
خبر کا کوڈ : 650418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش