0
Monday 3 Jul 2017 12:48

کوئٹہ، کسٹم عملے نے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی سامان قبضے میں لے لیا

کوئٹہ، کسٹم عملے نے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی سامان قبضے میں لے لیا
اسلام ‌ٹائمز۔ کوئٹہ کسٹم کے عملے نے گذشتہ روز چمن سے کوئٹہ آنیوالی مسافر ٹرین پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا، سیگریٹ، پرفیوم اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے کلکٹر ڈاکٹر سعید خان جدون کو خفیہ اطلاع ملی کہ نامعلوم سمگلر مسافر ٹرین کے ذریعے غیر ملکی سامان سمگل کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو جنید محمود کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس میں سپریٹنڈنٹ روزی خان، انسپکٹر اسحاق جارج، چوہدری شفیق، شبیراحمد، ذوالفقار، حوالدار تاج میر اور دیگر عملے نے چمن سے کوئٹہ آنیوالی مسافر ٹرین پر چھاپہ مار کر ٹرین میں لوڈ غیر ملکی کپڑا، سیگریٹ، پرفیوم سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو جنید محمود کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے جانیوالے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی کسٹم کے عملے نے متعدد بار چمن سے کوئٹہ آنیوالی مسافر ٹرین پر چھاپے مار کر کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا ہے۔ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، کیونکہ یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے، جس کو ہر صورت نبھائیں گے، تاکہ سمگلنگ کے ناسور سے صوبے اور تاجر برادری کو نجات دلا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 650439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش