0
Wednesday 13 Apr 2011 14:04

فلسطین کی آزادی کے لئے شہداء کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

فلسطین کی آزادی کے لئے شہداء کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہر غزہ اور خان یونس پر غاصب صہیونی کے دہشت گردانہ حملوں میں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی افواج کے حملوں اور مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا نوٹس لیں، فلسطین کی آزادی کے لئے شہداء کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا،اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی، عرب لیگ غاصب صہیونی ریاست کے خلاف گولڈ اسٹون رپورٹ کے تحت کاروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی رہنماء جمعیت علمائے پاکستان،علامہ آفتاب حیدر جعفری رہنماء جعفریہ الائنس پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے گزشتہ ایک ہفتہ سے غزہ میں ہونے والے صہیونی جارحانہ حملے کے نتیجہ میں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی مظلومانہ شہادت پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں کا کہناکہ ایک طرف عالمی استعمار امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن مذاکرات کی ڈرامائی میز سجا رکھی ہے جس کا نتیجہ معصوم فلسطینی بوڑھے، بچوں، عورتوں اور جوانوں کے خون کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب عالمی استعمار اور عالمی دہشت گرد قوت امریکا نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو غزہ اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کی بستیوں کو مسمار کر کے یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا غیر قانونی اور غیر انسانی حق بھی دے رکھا ہے، جو کہ خود مغربی ممالک کی جمہوریت پر ایک بڑا اور اہم سوالیہ نشان ہے؟
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے او آئی سی عرب حکمرانوں، اور مسلم مملکتوں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اگر مسئلہ فلسطین کے حل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کیا تو وہ بھی اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے، مقررین نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک صہیونیت کے خلاف نبرد آزما ہوں، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج اگر مسلم ممالک فلسطین کا دفاع کریں گے تو وہ یقیناً بالواسطہ اپنی ہی مملکت کا دفاع کر رہے ہیں، دنیا میں امن کے قیام کا مسئلہ صرف اسی وقت حل ہو سکتا ہے جب اسرائیل نامی ریاست کا وجو د نہ ہو۔ اس موقع پر رہنماؤں نے فلسطینی عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین پاکستان پر فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا اور صہیونی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے خواہ اس کے لئے ہمیں کسی بھی قسم کی قربانی دینا پڑے دریغ نہیں کریں گے۔ آخر میں رہنماؤں نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب اسرائیلی افواج کے خلاف غزہ اور خان یونس مہلک ہتھیار استعمال کرنے پر جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کرے اور مظلوم فلسطینی مسلمانو ں کو اُن کی بستیوں میں آباد کرے۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے اور مظلوم فلسطینی و مسلمانوں، حماس و جہاد اسلامی کی حمایت میں نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 65044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش