QR CodeQR Code

پختونخوا حکومت پشاور کی بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنیکے احکامات فوری واپس لے، اقبال داؤد زئی

3 Jul 2017 14:02

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 کے 10 گرلز پرائمری سکولوں کی بندش اور وہاں زیر تعلیم بچیوں کو دور دراز علاقوں میں واقع سکولوں میں منتقل کرنیکے خلاف جے یو آئی (ف) کے رہنما نے بھرپور احتجاج کی کال دیدی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 کے 10 گرلز پرائمری سکولوں کی بندش اور وہاں زیر تعلیم بچیوں کو دور دراز علاقوں میں واقع سکولوں میں منتقل کرنے کے خلاف جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما نے بھرپور احتجاج کی کال دیدی ہے۔ حکومت کو 5 جولائی تک فیصلہ واپس لینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر ہوں گے۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر آصف اقبال داؤد زئی نے کہا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی کا ڈھنڈورہ پیٹنے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ضلع پشاور کی بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے احکامات فوری طور پر واپس لے۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ اس اقدام سے تحریک انصاف کی حکومت نے بچیوں کو ان کی دہلیز پر تعلیم کی فراہمی کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت کر دیا ہے، پختون معاشرے میں جہاں بچیوں کی تعلیم کی طرف کم توجہ ایک اہم مسئلہ ہے، وہاں اس قسم کا اقدام ان پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 650446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650446/پختونخوا-حکومت-پشاور-کی-بچیوں-پر-تعلیم-کے-دروازے-بند-کرنیکے-احکامات-فوری-واپس-لے-اقبال-داؤد-زئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org