QR CodeQR Code

وزیراعظم سے ائیرچیف مارشل کی ملاقات، پاک فضائیہ کے اہداف پر بات چیف

3 Jul 2017 16:47

وزیراعظم نے ایئرفورس کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ مادر وطن کے خلاف کسی قسم کے خطرہ کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملاقات میں پاک فضائیہ کی ترقی کی حکمت عملی اور مستقبل کے اہداف پر بھی بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے ائیرفورس کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے خلاف کسی قسم کے خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف سے ایئرچیف سہیل امان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔ ایئرچیف سہیل امان نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ایئرفورس کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ مادر وطن کے خلاف کسی قسم کے خطرہ کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملاقات میں پاک فضائیہ کی ترقی کی حکمت عملی اور مستقبل کے اہداف پر بھی بات چیت ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 650471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650471/وزیراعظم-سے-ائیرچیف-مارشل-کی-ملاقات-پاک-فضائیہ-کے-اہداف-پر-بات-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org