QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے سندھ کارڈ سے بیلنس ختم ہوگیا ہے، راشد سومرو

3 Jul 2017 17:02

ایک بیان میں جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تباہی، کرپشن، لوٹ مار اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، آصف زرداری پیپلز پارٹی کے سندھ کارڈ سے بیلنس ختم ہونے کے بعد ایزی لوڈ کیلئے وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے سندھ کارڈ سے بیلنس ختم ہوگیا ہے، وہ اب ایزی لوڈ کیلئے سندھ کے دورے کرکے کچھ حاصل نہیں کر پائیں گے، گزشتہ دس سال سے سندھ تباہ کرنے کے بعد وہ اب کیا چاہتے ہیں، انہیں تباہ شدہ روڈ اور کھنڈرات میں تبدیل شہر نظر نہیں آرہے تو چشمہ پہن لیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تباہی، کرپشن، لوٹ مار اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، آصف زرداری پیپلز پارٹی کے سندھ کارڈ سے بیلنس ختم ہونے کے بعد ایزی لوڈ کیلئے وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے ہیں، لیکن سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو رد کرچکے ہیں، کسی صورت میں بھی عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، کراچی سے لیکر کشمور، سکھر سے لاڑکانہ اور نوابشاہ سے دادو تک شہروں کی حالت موہن جو دڑو سے بھی بدتر ہے، روڈ راستے تباہ جبکہ پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، لاکھوں افراد ہپاٹائٹس اور ٹی بی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں، صحت مرکز قصاب خانے میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی پی پی مخالفین سے اتحاد کرکے حکومت بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 650476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650476/پیپلز-پارٹی-اور-آصف-زرداری-کے-سندھ-کارڈ-سے-بیلنس-ختم-ہوگیا-ہے-راشد-سومرو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org