0
Monday 3 Jul 2017 21:54

سرگودھا، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا

سرگودھا، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ عدالت کے باہر جمشید دستی کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جمشید دستی کے حق میں نعرے بازی کی۔ عدالت نے جمشید دستی کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، جمشید دستی کی رہائی کے لیے روبکار ڈسٹرکٹ جیل بھجوائی گئی، جہاں جیل انتظامیہ نے تصدیق کے بعد انہیں رہا کردیا۔ واضح رہے کہ جمشید دستی کے خلاف مظفرگڑھ میں نہر توڑنے، ناجائز اسلحہ برآمدگی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں، جب کہ 4 میں سے 3 مقدمات میں ان کی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 650550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش