0
Monday 3 Jul 2017 23:23
امت کو زبان اور مسلک کی بنیاد پر لڑانیکی کوشش کی جا رہی ہے

ہم اللہ کے بندے، نبی کے امتی اور پاکستانی ہیں، مسلمانوں کو لڑانیکی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملی یکجہتی کونسل سندھ

تمام سانحات کے شہداء کیلئے یکساں رقم دی جائے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا جائے، سب انسان اور پاکستانی ہیں
ہم اللہ کے بندے، نبی کے امتی اور پاکستانی ہیں، مسلمانوں کو لڑانیکی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملی یکجہتی کونسل سندھ
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بھارت نوازی سے باز آجائے اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کرے، سانحہ پاراچنار افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے، ملی یکجہتی کونسل حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کے حوالے سے امریکی موقف کی مذمت کرتی ہے، ملی یکجہتی کونسل قیام امن اور اخوت و بھائی چارے کی جدوجہد جاری رکھے گی، 8 جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مظفر وانی کے یومِ شہادت کے موقع پر یومِ احتجاج منایا اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کونسل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں جو کچھ ہوا ہے، وہ امت پر حملہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، آرمی چیف کا وہاں جانا خوش آئند ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اب اس طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کئے جائیں گے، ہم مشترکہ طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے بندے، نبی کے امتی اور پاکستانی ہیں اور امت کو لڑانے کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امت کو زبان اور مسلک کی بنیاد پر لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اتحادِ امت کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، پاکستانی عوام نفرتوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، احمد پور شرقیہ کا واقعہ حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سانحات کے شہداء کے لئے یکساں رقم دی جائے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا جائے، سب انسان اور پاکستانی ہیں، کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں، سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی بھی مذمت کرتے ہیں، اس سے قبل حافظ سعید کے خلاف اقدامات کئے گئے، اصل دہشت گرد بھارت ہے، مظفر وانی کی شہادت کے بعد حریت پسندوں نے کشمیر کے لئے آواز بلند کی، کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرنا ہم سب کا فرض ہے، امریکہ کے اقدامات انسانی حقوق اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں، حکومت امریکی اقدامات کی مذمت کرے، جس طرح سوڈان میں اقوامِ متحدہ نے کردار ادا کیا، کشمیر میں بھی ریفرنڈم کروا کر اپنا کردار ادا کرے، 8 جولائی کو مظفر وانی کے یومِ شہادت پر پورے سندھ میں بڑے بڑے پروگرامات ہوں گے اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، امن ہمارا مقصد ہے، امن کے لئے ہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، جمعیت علماء پاکستان کے قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین کے سید علی حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ جعفر سبحانی، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے محمد یوسف سلفی، اختر محمدی، جماعت اسلامی کے برجیس احمد، جمعیت غرباء اہلحدیث کے حشمت اللہ صدیقی، سلفیہ تھنک ٹینک کے عاکف خواجہ، جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے عمران احمد سلفی، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے علامہ کرم الدین واعظی، جمعیت علماء پاکستان کے رفیع الرحمن نورانی، محمود عسکری، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی کے زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جماعت غرباء اہلحدیث کے پریس سیکرٹری حشمت اللہ صدیقی نے فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت پر مبنی اخباری مضامین کے حوالے سے ایک کتابچہ بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 650575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش