0
Tuesday 4 Jul 2017 15:10

انتخابات میں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے دینی جماعتوں کی کوششیں شروع

انتخابات میں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے دینی جماعتوں کی کوششیں شروع
اسلام ٹائمز۔ الیکشن 2018ء کے لئے ملک کی دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ایم ایم اے طرز کا اتحاد بنا کر اور پھر مسلم لیگ (ن) کو ساتھ ملا کر انتخابات میں حصہ لینے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم پہلے مرحلے میں دینی جماعتوں کو متحد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دینی جماعتوں کے نئے اتحاد کے لئے سنجیدگی سے کوششیں جاری ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں اس سلسلے میں اہم پیشرفت کی توقع ہے۔ جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کے درمیان اعلٰی سطح پر خفیہ رابطے جاری ہیں، تاہم رواں ماہ باضابطہ مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اکثریت دینی جماعتوں کے اتحاد کے حق میں ہے اور اس سلسلے میں کاوشیں جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات روشن ہوتے جا رہے ہیں، تاکہ ملک بھر اور خیبر پختونخوا میں مل کر پی ٹی آئی کا راستہ روکا جا سکے، البتہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحفظات کو دور کرنا آسان نہیں، جے یو آئی (ف) کے حلقوں کے مطابق دینی جماعتیں متحد ہوگئیں تو باقی مراحل طے کرنا مشکل نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 650728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش