0
Tuesday 4 Jul 2017 19:26

پاراچنار دھماکے، گورنر کے پی کے نے شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے

پاراچنار دھماکے، گورنر کے پی کے نے شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے پاراچنار بم دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے۔ معاؤضے کی رقم کے تحت گورنر نے شہداء کے ورثاء میں 10، 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں میں 5، 5 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاراچنار ميں خودکش دھماکوں کے متاثرین اور قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ انہيں پاراچنار میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور کرم ایجنسی کے عوام کی خدمات پر انہيں فخر ہے، دہشت گردی کے واقعات مقامی مسئلہ نہيں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہيں، جو لوگ اس ملک کی بہتری کیلئے خدمات انجام دیتے ہیں، دہشت گرد ان کے خلاف حرکت میں آتے ہيں۔ اس موقع پر گورنر کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دوست اور دشمن کی پہچان ضروری ہے، جس کے بعد ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپس ميں پیار و محبت اور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنے، فورسز اور حکومت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاراچنار ميں دہشت گردی کے متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کے تحت زخمیوں کیلئے 5 لاکھ اور شہداء کے ورثاء کیلئے 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، یہ پیکج مستقل بنیادوں پر دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو دیا جائے گا۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے بار بار اجلاس ہوئے اور قبائلی عوام کے ساتھ بھی مشاورت ہوئی، مگر اس کے باوجود بعض لوگوں کی مخالفت کیوجہ سے اصلاحات تعطل کا شکار رہیں، تاہم اس حوالے سے جلد مثبت فیصلے سامنے آئینگے، جن لوگوں کے تحفظات ہيں، ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اب وہ وقت نہيں جب لوگ دہشت گردوں سے ڈر کے مارے گھر سے نکل بھی سکتے تھے۔ وزیراعظم نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کیا اور آپریشن ضرب عضب شروع کیا، جس کے کامیاب نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اقبال ظفر جھگڑا نے  کہا کہ سالانہ اے ڈی پی ميں 50 بیڈ پر مشتمل ٹراما سینٹر قائم اور پاراچنار ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 650771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش