0
Tuesday 4 Jul 2017 19:48

خیبر پختونخوا پولیس کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تربیت دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا پولیس کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تربیت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا نے اہلکاروں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ آئی جی پولیس کی جانب سے اہلکاروں کو فرسٹ رسپانڈرز بیسک کورس کرانے کےلئے محکمہ داخلہ کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی واقعہ کے دوران پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پہلی فورس ہوتی ہے، اس لئے قدرتی آفات کے دوران موثر کارکردگی کےلئے ان کا تربیت یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ مراسلہ میں پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا (پی ڈی ایم اے) کو بھی تربیتی منصوبے کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے کہ اہلکاروں کو قدرتی آفات میں ریسکیو اور فسٹ ایڈ کی تربیت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 650786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش